پاکستان نے تقریبا 40 ملین بچوں کو قطرے پلانے کے لیے پولیو مہم شروع کر دی

پاکستان فارورڈ

کراچی -- منگل (10 اپریل) کو ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی (آر ایف ای/آر ایل) نے خبر دی ہے کہ پاکستان نے سوموار (9 اپریل) کو پورے ملک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام ایسے ملک میں پانچ سال سے کم عمر تمام 38.7 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو صرف ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں ممکنہ مہلک وائرس پایا گیا ہے۔

سوموار کے روز پاکستان کے قومی رابطۂ کار برائے پولیو، رانا صفدر نے کہا کہ ایک ہفتے پر محیط مہم میں لگ بھگ 260،000 رضاکار اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسی ہی مہم بہت جلد دشوار رسائی والے وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں شروع کی جائے گی۔

پاکستان میں سنہ 2014 کے بعد سے پولیو کے کیسز کم ہو رہے ہیں، جس کے دوران 306 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ صفدر کے مطابق، سنہ 2018 کے آغاز سے، پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا، جس کی اطلاع طبی ماہرین نے پچھلے مہینے دی تھی۔

انہوں نے کہا، "ہم اس بیماری کے خاتمے کے انتہائی قریب ہیں۔"

پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو طالبان اور دیگر اسلام پرست جنگجوؤں کی جانب سے ناکام بنایا جاتا رہا ہے جنہوں نےویکسینیشن ٹیموں کے ارکان کو ہلاک کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500