اعلی امریکی سفارت کار کے مطابق پاکستان- افغانستان مذاکرات "ایک زبردست قدم" ہیں

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن -- ڈان کے مطابق، جنوبی اور وسطی ایشیاء کے لیے امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ایلس ویلز نے اتوار (8 اپریل) کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

ویلز نے ہندوستان کے ایک اخبار دی ہندو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں یہ بات کہی۔

ویلز نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کیا مگر "دیرپا اور نا قابل تنسیخ اقدامات" کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات، پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے گزشتہ اکتوبر میں کابل کے دورہ کے بعد سے جاری ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ان کے کابل اور اسلام آباد کے حالیہ دوروں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گزشتہ جمعہ (6 اپریل) کو کابل کے دورے کو جنم دیا تو انہوں نے کہا کہ "ہم اس کے بہت حامی ہیں مگر یہ امریکہ کا کردہ عمل نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ یہ افغانستان اور پاکستان کے راہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک زبردست قدم ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500