امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے ساتھ منسلک سیاسی جماعت کو بلیک لسٹ کر دیا

اے ایف پی

اسلام آباد -- امریکہ نے ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل)، ایک نئی بننے والی سیاسی جماعت جو مبینہ طور پر 2008 میں ممبئی دہشت گرد حملوں کے منصوبہ ساز، حافظ سعید کے ساتھ منسلک ہے، کو سوموار (2 اپریل) کے روز بلیک لسٹ کر دیا۔

غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں اس جماعت کا اضافہ اس وقت ہوا ہے جب وائٹ ہاؤس اسلام آباد پر ملک میں فعال انتہاپسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایم ایم ایل گزشتہ اگست میں حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) -- جو کہعسکری گروہ لشکرِ طیبہ (ایل ای ٹی) کی خیراتی شاخ ہے-- کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔

ایل ای ٹی پر سنہ 2008 میں ممبئی میں ہونے والے قتلِ عام کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے جس میں لگ بھگ 166 جانیں گئی تھیں اور نیوکلیائی ہتھیاروں سے لیس ہندوستان اور پاکستان جنگ کے دہانے پر آ کھڑے ہوئے تھے۔

اپنے آغاز سے ہی، ایم ایم ایل کو جے یو ڈی کے ساتھ اپنے روابط کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ اندارج کروانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوموار کے روز سیاسی جماعت کو دہشت گرد نامزد کردہ فہرست میں شامل کرنے کے بعد یہ کام غالباً اور مشکل ہو گیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے گروہ کو بلیک لسٹ کرنے کے چند گھنٹے بعد، منگل (3 اپریل) کو ایم ایم ایل نے پاکستان کی "خودمختاری اور آئین" کی مبینہ خلاف ورزی پر واشنگٹن کو خوب رگیدا۔

فیصلہ پاکستانی حکام کی جانب سے فروری میں جے یو ڈی کے اثاثہ جات کو منجمد کرنا شروع کرنےکے بعد آیا ہے۔

حافظ سعید، جو کہ امریکہ کی جانب سے اپنے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر (1.1 بلین روپے) مقرر ہونے کے باوجود پاکستان میں آزادانہ کام کر رہے ہیں، نے دہشت گردی اور ممبی حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500