بلوچستان کے قانون ساز نے سینٹ کے چیرمین کے طور پر حلف اٹھا لیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ بلوچستان کے ایک قانون ساز کو پاکستان سینٹ کا چیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

بلوچستان کے سینٹر صادق سنجرانی نے پیر (12 مارچ) کو اس نشت کے لیے ڈالے جانے والے کل 103 ووٹوں میں سے 57 ووٹ حاصل کرنے کے بعد، حلف اٹھایا۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایسے پہلے سینٹر ہیں جنہیں یہ عہدہ ملا ہے۔

سنجرانی کو 3 مارچ کو آزاد امیدوار کے طور پر سینٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس دن ووٹ دہندگان نے چھہ سالہ مدت کے لیے آدھے سینٹ کا انتخاب کیا تھا۔

اپوزیشن کی جماعتوں کا ایک اتحاد جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم -پی)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شامل ہیں اور بلوچستان اور وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے آزاد ارکان نے سنجرانی کی حمایت کی۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ -نواز (پی ایم ایل -این) سے تعلق رکھنے والے راجہ ظفر الحق نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500