عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوب ایشیائی علاقائی بلاک سے مخلص ہے

پاکستان فارورڈ

کھٹمنڈو -- جیو نیوز نے بتایا ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل (6 مارچ) کے روز کہا ہے کہ پاکستان غیر فعال جنوب ایشیائی انجمن برائے علاقائی تعاون (سارک) کے ساتھ مخلص ہے۔

سارک کے ارکان میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ہندوستان، نیپال، مالدیپ، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ سارک کی آخری سربراہی کانفرنس 2014 میں منعقد ہوئی تھی۔

کھٹمنڈو، نیپال میں سارک سیکریٹریٹ میں ایک خطاب کے دوران، عباسی نے کہا کہ پاکستان سارک کو بہت اہم تصور کرتا ہے اور اس نے ہمیشہ علاقائی تعاون کے لیے اسے ایک ذریعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

سارک کے رکن ممالک کے مابین مزید روابط پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارک میں ہر ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔

عباسی نے کہا کہ سارک کی اگلی سربراہی کانفرنس کے میزبان کے طور پر، پاکستان علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک مثبت کردار ادا کرے گا اور بلاتاخیر اجتماع کا انعقاد کرے گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500