پاکستان نے کابل کی امن عمل کی تجویز کے لیے حمایت کا اعلان کیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے جمعرات (یکم مارچ) کو کہا کہ ان کا ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی کی طرف سے طالبان کے ساتھ تجویز کردہ امن مزاکرات کے منصوبے کی حمایت کرے گا۔

غنی نے اس منصوبے کو کابل پراسیس پیس کانفرنس کے دوسرے دور میں بدھ (28 فروری) کو پیش کیا اور طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ "ملک کو بچانے کے لیے" امن مزاکرات میں حصہ لیں۔

اس منصوبے میں طالبان کو ایک سیاسی گروہ کے طور پر تسلیم کرنے سے پہلے عارضی جنگ بندی شامل ہے۔

آصف نے سرمایہ کاروں کے ایک گروہ کو بتایا کہ "طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات درحقیقت دو سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت ہے اور پاکستان اس کی حمایت کرے گا"۔

انہوں نے کہا کہ "پاکستان افغان طالبان کے ساتھ آمنے سامنے بات چیت کرنے کے لیے بھی تیار ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500