شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائم مقام صدر منتخب

اے ایف پی

لاہور -- سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے بھائی، شہباز شریف کو منگل (27 فروری) کے روز حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کا قائم مقام صدر منتخب کر لیا گیا۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس بدعنوانی کے الزامات میں نواز شریف کو نااہل کر دیا تھا۔ پچھلے ہفتے، عدالت نے انہیں پارٹی کی قیادت سے بھی نااہل کر دیا، یہ فیصلہ دیتے ہوئے کہ ایک نااہل سیاستدان ایک سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہو سکتا۔.

جماعت نے متفقہ طور پر شہباز کو بطور قائم مقام صدر منتخب کیا۔ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہیں۔ جماعت نے نواز شریف کو "تاحیات" اپنا رہبر مقرر کیا۔

نواز شریف نے جب اپنے بھائی کو قائم مقام صدر نامزد کیا تو لاہور میں ہونے والے پی ایم ایل-این کے اجلاس میں اسے بہت سراہا گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

Nawazshrif PMLN me janin

جواب