وزارت خزانہ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات کی رپورٹ پیش کردی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے بدھ (21 فروری) کو خبر دی ہے کے پاکستان نے گزشتہ دہائی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 297 بلین روپے (2.6 ملین ڈالر) سے زائد اخراجات کیے ہیں۔

وزیر خزانہ رانا افضل نے اعداد و شمار تحریری شکل میں ملکی سینیٹ کے سامنے پیش کیے۔

فنڈز میں پاکستان کے قبائلی علاقوں سے عسکریت پسندوں کو نکالنے کے لئے فوج کی جانب سے2014 میں شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب میں فوج پر کئے گئے 153 بلین روپے (1.4 بلین ڈالر) کے اخراجات شامل ہیں۔حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے 67 بلین روپے (605 ملین ڈالر) اور 31 بلین روپے (280 بلین ڈالر) سے زائد وزارت دفاع کے شعبوں کے لئے مختص کیے ہیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ اتھارٹیز نے اضافی 45 بلین روپے (406 ملین ڈالر) داخلی طور پر بے گھر ہوئے افراد کی واپسی اور بحالی پر خرچ کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500