دنیا میں نوزائیدہ بچوں کی بلند ترین شرح اموات پاکستان میں دیکھی گئی ہے: یونیسیف

اے ایف پی

اسلام آباد -- اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ منگل (20 فروری) کو اقوامِ متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں نوزائیدہ بچوں کی بلند ترین شرح پاکستان میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں صرف ایک مہینے کے اندر اندر ہر 22 بچوں میں سے ایک بچہ انتقال کر جاتا ہے۔ دریں اثناء، جاپان میں، جہاں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات سب سے کم ہے، 1،111 بچوں میں سے صرف ایک بچے کے جلدی انتقال کرنے کا امکان ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دنیا کے غریب ترین ممالک، جن کی اکثریت افریقہ میں ہے، میں نوزائیدہ بچوں کے فوت ہونے کا خطرہ امیر ترین ممالک کی نسبت ابھی بھی 50 گنا دیکھا گیا ہے۔

یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہینریٹا فور نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ چوتھائی صدی کے دوران بڑے بچوں کی صحت میں بہت پیش رفت دیکھی گئی ہے، "ہم نے ایک ماہ سے کم عمر بچوں میں اموات کے خاتمے کے لیے ویسی پیش رفت نہیں کی ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500