بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 1 شخص ہلاک

اے ایف پی

کوئٹہ -- حکام نے بتایا ہے کہ سوموار (5 فروری) کو پنجگور، صوبہ بلوچستان میں ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے۔

صوبائی سیکریٹری داخلہ غلام علی نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکہ "ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ہوا جو پنجگور شہر کے ایک مصروف علاقے میں کھڑی کی گئی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے پھاڑا گیا۔"

ایک اور واقعہ میں، پنجگور کے نواحی علاقے میں اتوار (4 فروری) کے روز، ایک چھ سالہ بچی اور اس کی والدہ اس وقت جاں بحق ہو گئیں جب بچی گھر کے قریب سے ملنے والے ایک ہینڈ گرنیڈ سے کھیل رہی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500