دسمبر میں طالبان کے ہلاکت خیز حملے کے بعد پشاور میں انسٹی ٹیوٹ دوبارہ کھل رہا ہے

پاکستان فارورڈ

پشاور -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پشاور میں ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ دسمبر میں دہشت گردوں کے ہلاکت خیز حملے کے بعد، دوبارہ سے کھل رہا ہے۔

پانچ طالبان عسکریت پسند،یکم دسمبر کو انسٹی ٹیوٹ پر حملہ آور ہوئےاور انہوں نے نو افراد کو ہلاک اور 30 سے زیادہ کو زخمی کر دیا۔ حملہ آور بھی ہلاک کر دیے گئے۔

پرنسپل ذوالفقار علی کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق انسٹی ٹیوٹ، جسے اب ایگریکلچر سروسز اکیڈیمی کا نام دیا گیا ہے، اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو منگل (6 فروری) کو شروع کرے گا۔

ایک نامعلوم اسکول اہلکار نے کہا کہ اکیڈیمی نے چار سابقہ سروس ممبران کو بھرتی کیا ہے اور چار شاٹ گنیں خریدی ہیں اور اب وہ صوبائی حکومت کی طرف سے گن پرمٹوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

دوسرے اقدامات کے علاوہ، اسکول کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے اور سیکورٹی کی دیوار بنانے کے لیے سرمایہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500