افغان اور پاکستانی حکام مشترکہ عملی گروہوں کے لیے کابل میں ملاقات کریں گے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ کئی امور کا احاطہ کرنے والے عملی گروہوں میں شرکت کرنے کے لیے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد کا ہفتے (3 فروری) کے روز کابل پہنچنا متوقع ہے۔

پاکستان نے دو طرفہ تجار اور عبور، مہاجرین کی واپسی اور معیشت پر بات چیت کرنے میں سہولت کاری کے لیے پانچ مشترکہ عملی گروہوں کی تجویز دی ہے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی، معلومات کے تبادلے اور عسکری امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مشترکہ عملی گروہوں کے لیے یہ پہلی ملاقات ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دورہ بہت پہلے سے طے شدہ تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500