پاکستان نے کابل ایمبولینس بم دھماکے کی مذمت کی ہے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے طالبان کے ایک ہلاکت خیز حملے کی مذمت کی ہے جو ہفتہ (27 جنوری) کو کابل میں ہوا۔

دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک ایمبولینس افغان دارالحکومت میں پھٹ گئی جس سے کم از کم 103 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان حکومت نے طالبان سے تعلق رکھنے والے حقانی نیٹ ورک پر الزام لگایا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے 27 جنوری کو ایک بیان میں کہا کہ "ہم اس دہشت گرادنہ حملے میں، جس میں خبروں کے مطابق بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ان لوگوں سے اپنی گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہیں جو اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے ہیں اور ہماری پرخلوص دعائیں اور خواہشات ان کے ساتھ ہیں جو اس خوفناک دہشت گرادنہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500