عباسی کو عالمی اقتصادی فورم کے اجلاسوں سے کروڑوں ڈالر کے کاروبار کی امید

پاکستان فارورڈ

دیوس، سوئیٹزرلینڈ -- سماء ٹی وی نے خبر دی ہے کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دیوس، سوئیٹزرلینڈ میں سالانہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاسوں میں پاکستان کی شرکت ممکنہ تجارت کی مد میں کروڑوں ڈالر حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔

عباسی منگل (23 جنوری) کو دیوس پہنچے تھے۔ انہوں نے جمعرات (25 جنوری) تک فورم میں شرکت کی۔

جمعرات کے روز عباسی نے کہا کہ وہ فورم پر ٹیلی کام، آٹوموٹو، ٹیکنالوجی اور ہیلتھ کیئر کی صنعتوں میں بین الاقوامی قائدین کے ساتھ مصروف رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500