200 سے زیادہ بلوچ عسکریت پسندوں نے تُربت میں ہتھیار ڈال دیے

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ 200 سے زیادہ بلوچ عسکریت پسندوں نے جمعرات (25 جنوری) کو تُربت میں اپنے ہتھیار پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں میں سے اکثریت کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ارکان تھے جن میں 15 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

عسکریت پسند مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز پر حملے اور بلوچستان میں بم دھماکے کرنے میں ملوث تھے۔

بلوچستان کے وزیرِ اعلی عبدل قدس بزنجو نے بحالی کے عمل کے حصہ کے طور پر ہر ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند کو 100,000 روپے (1,000 امریکی ڈالر) کی مالیت کے چیک تقسیم کیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500