افغان طالبان کے قطر دفتر نے امن مذاکرات کے لیے پاکستان کے دورہ کی تصدیق کر دی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈیلی ٹائمز نے (بدھ) 24 جنوری کو خبر دی کہ منگل (23 جنوری) کو قطر میں افغان طالبان کے پولیٹیکل آفیسر نے پاکستان میں امن کے عمل پر حالیہ مذاکرات کی تصدیق کی۔

قبل ازاں خبر تھی کہ اس دفتر سے پانچ پولیٹیکل مذاکرات کار رواں ماہ کے اوائل میں امن پر بات چیت کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔

بیان میں کہا گیا، "پاکستان کی تجویز کے پیشِ نظر ]طالبان کے[ دفتر نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک پانچ رکنی وفد پاکستان بھیجا۔"

اس میں مزید کہا گیا کہ یہ وفد مولوی شہاب الدین دلاور، سیّدرسول حلیم، محمّد سہیل شاہین، جان محمّد مدنی اور قاری دین محمّد پر مشتمل تھا۔

بیان میں کہا گیا، "اس وفد نے افغان تنازعہ کے سیاسی حل سے متعلق اپنی تجاویز پاکستانی فریق کو پہنچائیں اور پاکستانی جانب کا نقطہ نظر بھی سنا۔ بعد ازاں وفد نے افغانستان میں ]طالبان کے[ قائدین کو پاکستان، چین، قطر اور دیگر ممالک سے ]حکام سے[ اجلاس کی تفصیلات سے متعلق بتایا۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500