پاکستان نے گمشدہ افغان لڑکے کو خاندان سے ملا دیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے جمعہ (19 جنوری) کو خبر دی ہے کہ پاکستانی حکام نے اس گمشدہ افغان لڑکے کے خاندان کو ڈھونڈھ نکالا ہے جو برسوں پہلے ملک میں کھو گیا تھا اور اسے پاکستان میں افغان سفارت خانے منتقل کر دیا ہے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق، عبیداللہ چند برس پہلے اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان آیا تھا، جو کہ اس کے والد کا اسلام آباد میں علاج کروانے کی غرض سے آئے تھے۔ والد کی وفات کے بعد عبیداللہ کھو گیا تھا، لیکن اس کی والدہ کو افغانستان واپس جانا پڑا۔

عبیداللہ نومبر 2015 میں اسلام آباد پولیس کو ملا تھا۔ کئی برسوں کی محنت کے بعد پاکستانی حکام نے اس کے خاندان کو ڈھونڈھ نکالا ہے۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جمعہ کے روز عبیداللہ کو اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے حوالے کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ اپنے خاندان میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے افغانستان کی طرف عازمِ سفر ہو گا۔

افغان سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اور عوام پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500