بلوچستان میں ایک حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سوموار (15 جنوری) کو بلوچستان میں مشتبہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک حملے میں کم از کم پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید اور دیگر چھ زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے کہا کہ حملہ آوروں نے ضلع کیچ کے علاقے شاپوک میں سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر فائر کھول دیا۔

قافلے میں شامل ایک گاڑی الٹ گئی، جس سے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500