جاپان پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی تعاون کو بڑھائے گا

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- ڈان نے خبر دی ہے کہ جاپان کے وزیرِ خارجہ تارو کونو، 3 جنوری (بدھ) کو سینئر حکام کے ساتھ سیکورٹی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔

کونو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

کونو نے جمعرات (4 جنوری) کو باجوہ کو بتایا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کو بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔

کونو کا پاکستان کا دورہ، 2009 کے بعد سے جاپان کے کسی وزیرِ خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500