اسلام آباد پولیس نے دہشتگردوں سے روابط رکھنے والے ایک فلاحی ادارے کے خلاف شکایت درج کر لی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – حکومتِ پاکستان کی جانب سے عسکریت پسند گروہوں کے ساتھ روابط رکھنے والی تنظیموں کو چندے دیے جانے پر پابندی لگائے جانے کے ایک روز بعد، اسلام آباد میں پولیس نے جماعت الدعویٰ (جے یو ڈی) کی فلاحی شاخ، فلاحِ انسانیت فاوٴنڈیشن (ایف آئی ایف) کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔

اسلام آباد پولیس نے بدھ (3 جنوری) کو غوری ٹاوٴن میں ایک مسجد میں چندے مانگنے کے لیے ایک بینر لگانے پر ایف آئی ایف کے خلاف ابتدائی معلوماتی رپورٹ درج کر لی۔

یکم جنوری کو سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس میں تمام اندراج شدہ کمپنیوں کو اقوامِ متحدہ کی کالعدم تنظیموں کی ایک مجتمع فہرست میں درج شدہ اداروں اور افراد کو چندے دینے کی ممانعت کی گئی ہے۔

اس فہرست میں ایف آئی ایف شامل ہے، جو کہ کالعدم لشکرِ طیّبہ (ایل ای ٹی) عسکریت پسند گروہ اور جے یو ڈی کے ساتھ الحاق شدہ کے طور پر درج ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500