پاک افغان سرحد پر جھڑپ میں 3 پاکستانی فوجی شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعہ (22 دسمبر) کو کہا کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ ایک مقابلے میں مہمند ایجنسی میں فرنٹیئر کور کے تین جوان شہید ہو گئے اور سرحد پار سے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

سرحد پار سے دہشت گردوں نے ان جوانوں پر فائرنگ شروع کر دی جو شنکرائی گاؤں میں ایک نئی سرحدی چوکی تعمیر کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500