پاکستانی آرمی چیف کی سینیٹرز کو قومی سلامتی پر بریفنگ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے منگل خبر دی ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ نے منگل (19 دسمبر) کو سینیٹ کو قومی سلامتی پر ایک بریفنگ دی۔

پاکستانی فوج کے ترجمان، میجر جنرل آصف غفور نے بریفنگ کے بعد کہا کہ اعلیٰ عسکری حکام " نے دفاعی نکتہ نظر سے جغرافیائی و تزویراتی ماحول کے متعلق بات کی، سینیٹرز کو قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر تازہ ترین معلومات دیں۔"

انہوں نے کہا کہ بریفنگ "بہت واضح، بہت دوستانہ، بہت معروضی" سوال و جواب کی ایک نشست تھی۔

غفور نے کہا، "جب ہم اکٹھے ہوں، تو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔"

یہ چھ برسوں میں پہلا موقع تھا کہ اعلیٰ سطحی عسکری قائدین نے قانون سازوں کو بریفنگ دی ہے۔

سینیٹ کے سابق چیئرمین، فاروق نائیک نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ موقع "پہلا موقع تھا کہ ایسی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سینیٹرز نے سوالات پوچھے جن کا چیف آف آرمی اسٹاف نے تفصیل سے جواب دیا۔"

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ بریفنگ "پاکستان میں جمہوریت اور سول ملٹری تعلقات کے لیے ایک تاریخی دن" تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500