اسلام آباد میں ایک مارچ میں مظاہرین کی جانب سے فاٹا-کے پی کے انضمام کا مطالبہ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- منگل (12 دسمبر) کو ڈان نے خبر دی ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سال کے اختتام تک وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کو خیبرپختونخوا (کے پی) میں ضم کرنا یقینی بنائے۔

فاٹا کے ہزاروں مکینوں اور جماعت اسلامی کے ارکان نے سوموار (11 دسمبر) کو پشاور میں بابِ خیبر سے اسلام آباد تک مارچ کا آغاز کیا جو انضمام کی سست رفتاری اور برطانوی دور کے فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن کے خاتمے کے لیے احتجاج تھا، ایف آر سی فاٹا میں نافذ العمل ایک سو سالہ پرانا قانون ہے جس میں اجتماعی سزا اور قانونی حقوق پر پابندیاں شامل ہیں۔ مظاہرین منگل کے روز دارالحکومت پہنچے۔

مارچ سے خطاب کرتے ہوئے، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے 31 دسمبر سے قبل انضمام کی تکمیل کا مطالبہ کیا اور اگر یہ تاریخ گزر گئی تو ایک بڑا دھرنا دینے کا عہد کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500