پاکستان نے کالعدم گروہوں کے یو آر ایل، ویب سائٹس بند کر دیں

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے کالعدم تنظیموں کے 937 یو آر ایلز اور 10 ویب سائٹس کو بند کر دیا ہے۔ یہ قدم نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے حصہ کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ یہ خبر ڈان نے اتوار (9 دسمبر) کو دی ہے۔

حکومت دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار این اے پی کی پیش رفت کے بارے میں وزارتِ داخلہ کی اس دستاویز میں سامنے آئے ہیں جسے ڈان نے حاصل کیا ہے۔

ان اعداد و شمار میں گزشتہ چند ماہ سے نسبتا کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ڈان کی طرف سے اپریل میں کی جانے والی ایک تفتیش سے پتہ چلا تھا کہ اس وقت پاکستان کی 64 کالعدم تنظیموں میں سے 41 فیس بک پر پیجز، گروپس اور استعمال کرنے والے افراد کے پروفائلز کی صورت میں موجود ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500