امریکہ کے ڈیفنس سیکریٹری بات چیت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں

اے ایف پی

اسلام آباد -- امریکہ کے ڈیفنس سیکریٹری جم میٹس، پیر (4 دسمبر) کو اسلام آباد میں پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔

میٹس امریکی سفارت خانے جانے سے پہلے، راولپنڈی میں نور خان بیس پر پہنچے تھے۔

توقع ہے کہ میٹس مختصر قیام کے دوران، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

یہ دورہ، اس علاقائی دورے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ مصر، اردن اور کویت بھی جائیں گے۔ یہ میٹس کا ڈیفنس سیکریٹری کے طور پر پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500