اسلام آباد میں مسجد میں گولیاں چلنے سے ایک جانبحق

اے ایف پی

اسلام آباد – پولیس نے بدھ (29 نومبر) کو کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسلام آباد میں ایک شعیہ مسجد کے باہر ایک شخص کو جاںبحق اور کم از کم چار دیگر کو زخمی کر دیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی-8 کی مسجد باب العلم میں نمازِ مغرب کے بعد جیسے ہی نمازی باہر نکلے، گولیاں چلنے لگیں۔

مقامی پولیس اہلکار قاسم احمد نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "دو مسلح افراد مسجد کے باہر نصب پانی کے کولر کے پاس آئے اور اپنے گلاس پانی سے بھرے، بعد ازاں انہوں نے لوگوں کے باہر نکلنے پر بلاامتیاز گولی چلا دی۔"

انہوں نے کہا کہ حملہ آور پیدل آئے اور گولیاں چلانے کے بعد ایک قریبی گرین بیلٹ میں غائب ہو گئے۔

کسی گروہ نے تا حال ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500