کراچی پولیس 'عزت کے نام پر قتل' کے الزام میں رشتہ داروں کی تلاش میں

اے ایف پی

کراچی – اے ایف پی نے منگل (28 نومبر) کو خبر دی کہ کراچی میں پولیس کو ایک جوڑے کی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ ان کے فرار ہونے کے بعد ان کے اہلِ خانہ نے انہیں قتل کر کے جلدی سے دفنا دیا، اور پولیس مرتکبین کی تلاش میں ہے۔

حکام نے مرد متاثرہ کے والد سمیت نو افراد کو اس دہرے قتل سے منسلک ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا، لیکن کہا کہ اس مقدمہ میں مطلوب متعدد اہلِ خانہ تاحال مفرور ہیں۔

اس جوڑے کے غائب ہونے کی اطلاع اس وقت ملی جب وہ تین روز تک نظر نہ آئے اور کراچی مٰیں جو گھر انہوں نے کرائے پر حاصل کیا تھا اس کا مالک اس گھر میں داخل ہوا۔ اسے پورے گھر میں خون کے دھبے ملے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے گھر سے فرار ہوجانے کے بعد دونوں متاثرین کے مرد رشتہ داروں سمیت ان کے اہلِ خانہ نے انہیں قتل کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500