پاکستانی عدالت نے حافظ سعید کی رہائی کا حکم دے دیا

اے ایف پی

لاہور – ایک پاکستانی عدالت نے بدھ (22 دسمبر) کو، 2008 میں ممبئی حملوں، جن میں 160 سے سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوئیں، کے ایک مبینہ منصوبہ ساز، جماعت الدعوہ (جے یو ڈی) کے امیر حافظ سعید کی رہائی کا حکم دے دیا۔

سعید، جس کے سر پر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 10 ملین (1 بلین روپیہ) کا انعام مقرر ہے، 2008 میں مختصر مدت کے لئے گھر پر نظر بند کیا گیا تھا۔کئی برسوں کے غیر ملکی دباؤ کے بعد اس سال جنوری میں ایک بار پھر اسے گرفتار کیا گیا۔

جے یو ڈی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں ایک سال سے کم عرصہ حراست میں رکھے جانے کے بعد سعید کو جمعرات (23 نومبر) کو رہا کر دیا جائے گا۔

جماعت کے ایک ترجمان احمد نادین نے بتایا، "مقدمہ کا جائزہ لینے والے نظرثانی بورڈ نے حکومت کی جانب سے الزامات کے بارے میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکامی کی بنا پر اس کی گھر پر نظربندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500