ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کا میجر شہید

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – جیو نیوز نے بدھ (22 نومبر) کو خبر دی کہ فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹر اکاوٴنٹ کے مطابق، خیبر پختونخوا میں ایک سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج کا ایک میجر شہید ہو گیا۔

غفور کے مطابق، 28 سالہ میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں دہشتگردوں کی ایک کمین گاہ کی تلاش کے دوران گولیوں کے تبادلہ میں شہید ہو گئے۔

خوشاب، پنجاب کے مقامی اسحاق نے لواحقین میں ایک بیوہ اور ایک نومولود کو چھوڑا۔

غفور نے ٹویٹ کی، "آپ کی قربانیاں نہ تو ضائع جائیں گی نہ ہی ان پر سمجھوتہ کیا جائے گا۔"

ایک اور میجر، ایک کپتان اور ایک لفٹین سمیت فوج نے حالیہ مہینوں میں متعدد افسروں اور جوانوں کا جانی نقصان اٹھایا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500