پنجاب میں 8 مشتبہ انسانوں کے اسمگلر گرفتار

پاکستان فارورڈ

لاہور -- ڈان نے خبر دی ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منگل (21 نومبر) کے روز صوبہ پنجاب میں آٹھ مشتبہ انسانوں کے اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پچھلے ہفتے دو واقعات میں تربت کے علاقے میں گولیوں سے چھلنی 20 نعشوں کے دریافت ہونے کے بعد حکام نے انسانوں کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

انہوں نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت صوبہ پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر کی ہے جو ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے سات مشتبہ انسانوں کے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور 142 اصلی پاکستانی پاسپورٹ اور تحریف شدہ دستاویزات اور سامان برآمد کیا ہے۔

ذریعے نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث آٹھویں ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500