عبداللہ کی جانب سے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کا اعتراف

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن -- ڈان نے جمعہ (17 نومبر) کو بتایا ہے کہ افغانستان کے صدر، عبداللہ عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ان کے ملک میں موجود ہے۔

عبداللہ نے یہ بیان واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کے مدیران کے ساتھ ایک ملاقات میں بدھ (15 نومبر) کے روز دیا تھا۔ یہ پہلا موقعہ تھا کہ ایک افغان رہنماء نے اعلانیہ تسلیم کیا کہ ٹی ٹی پی ان کے ملک میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت نہیں کرتی اور یہ ان تمام قوتوں کے خلاف ہے جو ریاستوں اور حکومتوں کو غیر مستحکم کرتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو "شفافیت" کے ساتھ دیکھے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گرد گروہوں میں تفریق نہیں کرتا قطع نظر اس سے کہ "ان کا تعلق جہاں سے بھی ہو، ان کے مقاصد جو بھی ہوں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500