کوئٹہ میں پاکستانی پولیس عہدیدار اور ان کے اہلِ خانہ قتل

اے ایف پی

کوئٹہ – پولیس نے کہا کہ بدھ (15 نومبر) کو بلوچستان کے صوبائی صدرمقام کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک سنیئر پولیس عہدیدار اور ان کی بیوی اور بیٹے سمیت تین اہلِ خانہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

سینیئر پولیس عہدیدار عبدالرزّاق چیمہ نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "نامعلوم حملہ آوروں نے قائم مقام سپرانٹنڈنٹ پولیس محمّد الیاس کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔"

چیمہ نے کہا کہ وہ عہدیدار، ان کی اہلیہ، بیٹا اور پوتی حملے میں جاںبحق ہو گئے۔

دیگر مقامی پولیس عہدیداران نے اس سانحہ کی تصدیق کی۔

یہ حملہ جسے پولیس ٹارگٹڈ بتا رہی ہے، کوئٹہ میں ایک خودکش حملہ میں ایک دیگر سینیئر عہدیدار کے جانبحق ہونے کے ایک ہفتہ بعد ہوا۔

کسی نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ماضی میں عسکریت پسند اور علیحدگی پسند گروہوں نے پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500