رپورٹ: 2016 میں پاکستان میں دہشتگردی میں کمی دیکھنے میں آئی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – بدھ (15 نومبر) کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ 2016 میں پاکستان میں 2015 کے مقابلہ میں دہشتگردانہ حملوں اور ان کے نتیجہ میں ہونے والی اموات میں کمی دیکھی گئی۔

ڈان نے خبر دی کہ سڈنی اساسی ادارہ برائے معاشیات و امن کے پیش کردہ دہشتگردی کے 2017 عالمی اشاریے (جی ٹی آئی) کے مطابق دہشتگردوں نے 2016 میں پاکستان میں 736 حملوں میں 956 جانیں لیں۔

اس کا موازنہ گزشتہ جی ٹی آئی کے مطابق 2015 میں 1008 سانحات اور 1086 اموات سے ہے۔

اے ایف پی نے خبر دی کہ 2016 میں مسلسل دوسرے برس دنیا بھر میں دہشتگردانہ حملوں میں جاںبحق ہونے والے افراد میں بطورِ کل کمی واقع ہوئی، تاہم پہلے سے زیادہ ممالک متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں دہشتگردانہ حملوں میں 25,673 اموات ہوئیں – جو کہ 2014 کی سب سے بڑی تعداد سے 22 فیصد کم ہے۔

اے ایف پی نے خبر دی کہ شام، پاکستان اور افغانستان میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

تاہم، 2016 میں "دولتِ اسلامیہٴ" (داعش) سے منسوب اموات میں تقریباً نصف اضافہ ہوا، جس میں عراق میں ہونے والا 40 فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500