عدالت نے بدعنوانی کے 3 مقدمات میں نواز شریف پر فردجرم عائد کردی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے خبر دی ہے کہ بدھ (8 نومبر) کو اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے معزول وزیراعظم میاں نواز شریف پر بدعنوانی کے تین علاحدہ مقدمات میں فردجرم عائد کر دی۔

عدالت نے نواز شریف کی تین مقدمات کو یکجا کرنے کی ایک درخواست مسترد کردی جو قومی احتساب عدالت کی جانب سے دائر کیے گئے تھے۔

نواز شریف نے تمام الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔ عدالت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

جولائی کے آخر میں پانامہ پیپر سے متعلق ان کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے آغاز کے بعد سپریم کورٹ نے نواز شریف کو عہدے سے معزول کر دیا تھا۔ اوائل اکتوبر میں سماعت پر حاضر نہ ہونے کی بنا پر گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد انہوں اس ماہ کے آغاز سے عدالت میں حاضر ہونا شروع کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500