ٹی ٹی پی کے خودکش بمباروں کے سابق تربیت کار نے شمالی وزیرستان میں ہتھیار ڈال دیئے

پاکستان فارورڈ

میران شاہ -- ریڈیو ٹی این این نے 6 ستمبر (سوموار) کو خبر دی ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک سابق کمانڈر جو مبینہ طور پر شمالی وزیرستان قبائلی ایجنسی میں خود کش بمباروں کو تربیت دیتا تھا نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

ایجنسی کی حکومت نے کہا ہے کہ مولوی عبدالخالق نے اپنے بہت سے پیروکاروں، بشمول اپنے بیٹے مولانا ذاکر، کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

خالق کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے مقامی دھڑے، حافظ گل بہادر گروپ کا ایک ممتاز رکن تھا۔ وہ میرانشاہ میں گلشنِ علم کے نام سے ایک مدرسہ بھی چلاتا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق، سنہ 2014 میں شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشن ضربِ عضب شروع کرنے کے بعد خالق، جس پر خودکش بمباروں کو تربیت دینے اور انہیں اہداف تفویض کرنے کا شبہ ہے، افغانستان فرار ہو گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500