پاکستان کے آرمی چیف کی تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت تہران میں ہیں تاکہ وہ سیکورٹی کے معاملات پر ایران کی سول اور فوجی قیادت سے بات چیت کر سکیں۔ یہ خبر ڈان نے اتوار (5 نومبر) کو دی ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان، میجر جنرل آصف غفور کی ایک ٹوئٹ کے مطابق، باجوہ اتوار (5 نومبر) کو تین روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے۔

توقع ہے کہ آرمی چیف دوسرے ایرانی راہنماؤں کے ساتھ ساتھ، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ یہ بیس سالوں سے زیادہ کے عرصے میں اس طرح کی پہلی ملاقات ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500