پاکستان میں دہشت گردوں کی لگ بھگ تمام پناہ گاہیں تباہ ہو چکی ہیں: وزیرِ داخلہ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے بتایا ہے کہ وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے منگل (24 اکتوبر) کے روز کہا کہ پاکستان نے ملک میں دہشت گردوں کی 99 فیصد پناہ گاہیں تباہ کر دی ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بیان اسلام آباد میں ایک سیمینار کے دوران دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ابھی بھی ان مشکلات کا سامنا ہے جو افغانستان کی روس کے خلاف جنگ سے پیدا ہوئی تھیں، جن میں "کلاشنکوف" کلچر اور منشیات شامل ہیں جو ملک میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، ملک نے قیامِ امن میں پیش رفت کی ہے، جس سے جی ڈی پی اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

احسن نے یہ باتیں امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کے منگل کے روز اسلام آباد کے دورے سے قبل کیں۔ جیو نیوز نے بتایا کہ توقع ہے کہ ٹلرسن دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے سینیئر پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500