رینجرز نے کراچی میں انصار الشریعہ پاکستان کے سربراہ سمیت 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

اے ایف پی

کراچی -- پاکستانی رینجرز نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسے 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ کراچی میں حزبِ مخالف کے سیاسیت دان کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ حکام نے یہ بات اتوار (22 اکتوبر) کو بتائی۔

صوبہ سندھ کے لیے رینجرز کے ترجمان میجر قمبر رضا نے اے ایف پی کو بتایا کہ رینجرز اور انسدادِ دہشت گردی کے افسران نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلیجنس ملنے کے بعد، رات کو ریئس گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

ترجمان نے کہا کہ "فائرنگ کے زبردست مقابلے کے بعد، پانچ دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا مگر وہ بعد میں ہسپتال جا کر ہلاک ہو گئے"۔

دو عسکریت پسندوں کی شناخت نسبتا نئے عسکریت پسند گروہ انصار الشریعہ پاکستان (اے ایس پی) سے تعلق رکھنے کے طور پر کی گئی ہے۔ رضا نے کہا کہ اے ایس پی کے سربراہ شہریار الدین -- جو کہ عبداللہ ہاشمی کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں -- رات کو مارے جانے والے چھاپے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

رضا کے مطابق ہاشمی، سیاست دان خواجہ اظہار الحسن جو کہ متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما ہیں کو ستمبر میں کراچی میں قتل کرنے کی کوشش کے منصوبہ ساز تھے۔ اس واقعہ میں ایک 10 سالہ لڑکا اور ایک گارڈ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حسن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500