ٹی ٹی پی کے دھڑے کے رہنماء کی موت کی تصدیق

اے ایف پی

اسلام آباد -- اے ایف پی نے جمعرات (19 اکتوبر) کے روز بتایا کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دھڑے، جماعت الاحرار (جے اے) نے امریکی فضائی حملے میں اپنے ایک رہنماء کی موت کی تصدیق کی ہے۔

جماعت الاحرار کے رہنماء عمر خالد خراسانی کو منگل کے روز افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہونے والے فضائی حملے میں شدید زخم آئے۔ جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے بذریعہ فون اے ایف پی کو بتایا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ (18 اکتوبر) کو ہلاک ہو گیا۔

ترجمان نے مزید کہا، "خراسانی کے کم از کم نو قریبی ساتھی بھی حملے میں ہلاک ہوئے۔"

جماعت الاحرار نے پاکستان میں متعدد خونریز حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جن میں سنہ 2016 میں لاہور کے پارک میں ایسٹر کی اتوار کو خودکش بم دھماکہ بھی شامل ہے جس میں 75 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500