چار ملکی تعاون گروپ مذاکرات کے لیے خارجہ سیکریٹری پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ پیر (19 اکتوبر) کو افغانستان کے بارے میں ہونے والے چار ملکی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔

چار ملکی تعاون گروپ (کیو سی جی) - افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ - مسقط، اومان میں مذاکرات کر رہا ہے جن کا ایک مقصد، افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔

افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر محمد منصور کے مئی 2016 میں بلوچستان میں ہلاک کیے جانے کے بعد سے، یہ کیو سی جی کی پہلی میٹنگ ہے۔ اس گروپ کی پہلی میٹنگ جنوری 2016 میں اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500