ملتان کی عدالت نے قندیل قتل کیس میں عالم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا

پاکستان فارورڈ

ملتان -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ ملتان کی ایک عدالت نے، سوشل میڈیا کی ستارہ، قندیل بلوچ کے قتل سے تعلق کے سلسلے میں، جمعرات (13 اکتوبر) کو عالم مفتی عبدل قوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

قندیل، جس کا اصلی نام فوزیہ عظیم تھا کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے جولائی 2016 میں قتل کر دیا تھا۔ اس نے قتل کا اعتراف کیا تھا اور کہا کہ وہ خاندان کے لیے بدنامی کا باعث تھی۔

اس کے قتل سے پہلے، سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور جھلکیاں سامنے آئی تھیں جس میں دکھایا گیا تھا کہ قندیل اور قوی ایک ہوٹل میں نجی طور پر ملے ہیں۔ قوی پر تنقید کی گئی تھی اور انہیں ان کی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔

مجسٹریٹ محمد پرویز نے آفیسر نور اکبر کی طرف سے عدالت سے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کیے جانے کے بعد وارنٹ جاری کیا کیونکہ قوی نے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500