لندن کے میئر کا دورۂ پاکستان و بھارت

پاکستان فارورڈ

لندن – سماء ٹی وی نے خبر دی کہ لندن کے میئر صادق خان دونوں ممالک اور برطانیہ کے صدرمقام کے مابین کاروباری اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے رواں برس کے اواخر میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔

منگل کو خان نے بھارت میں ممبئی، دہلی اور امرتسر ، اور پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے چھ روزہ دورہ کے ارادہ کا اعلان کیا۔

حکومتِ لندن کی جانب سے ایک بیان میں انہوں نے کہا، ”ایک ایسے شخص کے طور پر میں برِ صغیر کے لیے ایک عمیق نسبت محسوس کرتا ہوں جس کے اجداد بھارت میں پیدا ہوئے اور جس کے والدین پاکستان سے لندن منتقل ہوئے۔“

بیان کے مطابق، برطانوی کاروباری قائدین کے ہمراہ، خان خطے میں سیاستدانوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد سے ملاقات کریں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500