پاکستان نے منتخب نمائندوں کے لیے ختمِ نبوت کا ڈیکلریشن بحال کر دیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ قومی اسمبلی (این اے) نے جمعرات (5 اکتوبر) کو متفقہ طور پر الیکشن بِل 2017 میں ترمیم منظور کر لی ہے اور ختمِ نبوت (رسالت کا اختتام) ڈیکلریشن، جس پر منتخب اہلکاروں اور امیدواروں کو دستخط کرنا لازمی ہوتا ہے، کی اصلی شکل کو بحال کر دیا۔

تنازعہ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب حکمران جماعت، پاکستان مسلم لیگ - نواز (پی ایم ایل - این) نے اس ہفتے کے آغاز میں انتخابات کے قانون میں ترمیم کی تاکہ معزول ہونے والے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پی ایم ایل - این کا دوبارہ سے صدر منتخب کیا جا سکے۔

اپوزیشن کی جماعتوں نے الزام لگایا کہ پی ایم ایل- این نے ختمِ نبوت فارم میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔

این اے نے جمعرات کو اس ترمیم کی منظوری دی، اس سے پہلے این اے کے اسپیکر ایاز صدیق نے حکومت کے اس ڈیکلریشن کو تسلیم کر لیا کہ اس سے "محررانہ غلطی" ہو گئی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500