نوازشریف عدالت کے سامنے پیش ہو گئے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے معزول وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، پیر (2 اکتوبر) کو اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تین مقدمات کے سلسلے میں، قومی احتساب عدالت (نیب) کے سامنے پیش ہوئے، جنہیں نیب نے ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف تیار کیا ہے۔

توقع ہے کہ شریف خاندان کے تمام ملزم ارکان، نیب کے سامنے 9 اکتوبر کو پیش ہوں گے تاکہ ان کے خلاف باضابطہ مقدمہ دائر کیا جا سکے۔

سپریم کورٹ نے جولائی میں نوازشریف کو، پانامہ پیپرز سے ہونے والے انکشافات سے تعلق پر، عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500