داعش اور القاعدہ کے 5 ارکان ہلاک، کراچی میں ایک ملزم گرفتار

پاکستان فارورڈ

کراچی -- جیو نیوز نے بتایا ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے "دولتِ اسلامیہ" (داعش) اور القاعدہ کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

جمعرات (28 ستمبر) کے روز دہشت گردوں نے سچل کے علاقے میں گشت کر رہی پولیس پر فائر کھول دیا، جس پر مجبوراً پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور انہیں ہلاک کر دیا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برائے ملیر، راؤ انوار نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد محرم کی مجالس پر بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جیو نیوز نے مزید بتایا کہ اسی روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے داعش کے لیے بھرتی کرنے کے لیے 50 سے زائد سوشل میڈیا صفحات چلانے والے داعش کے ایک کارکن کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500