سندھ میں محرم کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے موبائل فون سروس معطل

پاکستان فارورڈ

کراچی -- ڈان نے خبر دی ہے کہ صوبہ سندھ نے جمعہ (29 ستمبر) کے روز محرم کے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے آٹھ اضلاع میں موبائل فون سروس 12 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی۔

اس اقدام کا مقصد بموں کو دور سے چلانے سے روکنا اور دہشت گردوں کے درمیان رابطے میں رخنہ ڈالنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق، 9 اور 10 محرم بروز ہفتہ اور اتوار (30 ستمبر اور 1 اکتوبر) روزانہ 16 گھنٹے موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500