خیبر پختونخوا میں 2017 کے پہلے پولیو کیس کی اطلاع

پاکستان فارورڈ

پشاور -- ڈان نے جمعرات (21 ستمبر) کو اطلاع دی ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے محکمۂ صحت کے حکام نے اپنے صوبے میں اس سال کے پہلے پولیو کیس کی اطلاع دی ہے۔

محکمۂ صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے ضلع لکی مروت میں ایک دو سالہ بچی میں وائرس کی تشخیص کی ہے۔ اسے مبینہ طور پر پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے لیکن پھر بھی وہ بیمار ہو گئی۔ ڈان نے بتایا کہ اسے دی جانے والی ویکسین اس کے صحت یاب ہونے کے بعد کم از کم اسے معمول کے مطابق چلنے کے قابل بنائے گی۔

یہ پاکستان میں اس سال پولیو کا پانچواں کیس تھا۔ پچھلے سال کے پی نے آٹھ کیسز کی اطلاع دی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500