الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے خبر دی کہ جمعرات (14 ستمبر) کو توہینِ عدالت کے ایک مقدمہ کی کاروائی کے لیے حاضر نہ ہو سکنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) جماعت کے سربراہ عمران خان کے لیے ایک قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ برس پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل – این) کے رہنما حنیف عبّاسی نے ”اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے اور انکم ٹیکس آرڈننس اور پیپلز ایکٹ کی خلاف ورزی“ کرنے پر عدالتِ عظمیٰ میں عمران خان کو نااہل کیے جانے کے لیے پٹیشن دائر کی تھی۔ پٹیشن میں پی ٹی آئی کو ”غیر ملکی مالیات پر چلنے والی جماعت“ بھی کہا گیا تھا۔

جمعرات کو پٹیشن کی سماعت کے دوران کمیشن نےخان کو 25 ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

خان کے وکیلِ صفائی بابر اعوان نے کہا کہ ان کے مؤکل پاکستان لوٹے ہی ہیں اور طلبی پر کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500