خیال ہے کہ لشکرِ جھنگوی کے بھگوڑے ملزمان افغانستان بھاگ گئے ہیں

پاکستان فارورڈ

کراچی -- جیو نیوز نے جمعرات (14 ستمبر) کو خبر دی ہے کہ لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) کے دو ملزم ارکان مبینہ طور پر افغانستان فرار ہو گئے ہیں۔

شیخ محمد المعروف فرعون اور احمد خان المعروف منیکو پر کراچی میں ایک درجن ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ دونوں کراچی کی ایک جیل سے فرار ہوئے ہیں۔ ان پر مقدمہ چل رہا تھا۔

سندھ پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ کے مطابق، ملزمان چمن، بلوچستان کی بارڈر کراسنگ سے افغانستان میں داخل ہوئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500