4 پاکستانی جامعات دنیا کی 1,000 اعلیٰ ترین جامعات کی فہرست میں

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے منگل (5 ستمبر) کو سالانہ (لندن) ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے تازہ ایڈیشن کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اس سال پاکستان کی صرف چار جامعات دنیا کے 1,000 اعلٰی تعلیم کے اداروں کی فہرست میں جگہ بنا سکی ہیں۔

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوئی، گزشتہ سال کی نسبت سے بہتر جب اسے 800 میں سے 601 واں درجہ تفویض کیا گیا تھا۔

فہرست میں دیگر تین پاکستانی جامعات کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی، دی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد شامل ہیں۔

گزشتہ سال سات پاکستانی جامعات فہرست میں شامل تھیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500